
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں کورونا وباء کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وطن واپس آنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق قرنطینہ مراکز میں مسافر دوران قیام آرڈر پر کھانا منگوا سکیں گے۔
انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایت پر بلاامتیاز کارروائی بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News