Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے عبدالعلیم خان کی  ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے عبدالعلیم خان کی  ملاقات
عبد العلیم خان

وزیراعظم عمران خان سے سئنیر وزیر پنجاب خوراک عبد العلیم خان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان کا وزیر اعظم  سےاہم محکمانہ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں مستقبل میں گندم کی خریداری میں تبدیلی پر بھی بات چیت کی گئی اور عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم کو گندم خریداری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر اعظم کو سئنیر وزیر  نے  بریفنگ  دیتے ہوئے  کہا کہ سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل ہو گا, فائدہ بلاواسطہ عوام کو ہونا چاہیے۔

ملاقات میں سئنیر وزیر پنجاب خوراک عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں محکمہ خوراک کی  از سر نو  تشکیل کی جائے گی جبکہ متوسط طبقے کی ضروریات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس  ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ترقیاتی امور، آئندہ بجٹ کے حوالے سے اصلاحات پر گفتگو اور کورونا وائرس کے تناظر میں صوبائی معاشی صورتحال خصوصاً صوبائی آمدن و اخراجات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کا شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے  جبکہ  کورونا کے پیش نظر صوبے کی معاشی صورتحال سے عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے اور توانائی کے ضمن میں صوبے کی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کو وزارتِ توانائی کی مشاورت سے مرتب کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس مقصد کے حصول کے لئے  تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر