
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی کشمیری ماﺅں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم مادر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی یوم مادر پر ہم مقبوضہ کشمیر کی کشمیری ماوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی کشمیری ماوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں جبکہ شہداء کو گلے لگانے سے جبری لاپتہ نوجوانوں کی واپسی تک وہ منصفانہ جدوجہد کشمیر میں ثابت قدم رہی ہیں۔
اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ منصفانہ جدوجہد جس میں وہ ثابت قدم رہی ہیں کشمیر کے حق استصواب کی جدوجہد ہے، ان کی نا قابل تسخیر روحوں کو سلام۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
پاکستان اور اطالیہ سمیت اکثر ممالک یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اور کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری ،مارچ ،نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔
ماں تیری عظمت کو سلام ،دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن
ماﺅں کے عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاوں کی ماں ”گرہیا دیوی“ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔
سن 1907ء میں فلاڈیفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔
ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914ء کو امریکہ کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قراردیا، اب دنیا بھر میں ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News