
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان لاپتہ ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عوام کی جانب سے سوال کیے جا رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان لاپتہ ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔
طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں ہیں، طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News