کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آج سے شاپنگ مالز کھول دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سپریم کورٹ کی احکامات کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں باقی مانندہ کاروبار بھی کھل گئے اور سڑکوں پر لوگوں اور ٹریفک کا رش لوٹ آیا ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ نے سندھ کی طرف سے کاروباری بندشوں پر تنقید کی اور حکم دیا کہ وفاق سے منظوری کے بعد کراچی کے شاپنگ مالز اور بازار بھی پورے ہفتے کے لیے کھول دیے جائیں۔
کراچی کے ساتھ ساتھ لا ہورکےشاپنگ مالزبھی کھلتے ہی خواتین نےعید کی خریداری کیلئے مالزکارخ کرلیا ہے ،کوئی کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہےتوکوئی میچنگ جوتوں کی تلاش میں ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون میں مزید نرمی کے اقدام کرتے ہوئے اب شاپنگ مالز کو کھولنے کی بھی اجازت دے دی ،اسلام آباد میں بھی مالز کھلتے ہی لوگ شاپنگ کیلئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
