محکمہ موسمیات نے عید الفطر 25 مئی پیرکو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں ہوگا۔
23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔
یہ پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے کہ اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز 24 اپریل کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
