Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست ہم نہیں، پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں، مراد سعید

Now Reading:

سیاست ہم نہیں، پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں، مراد سعید
مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاست ہم نہیں پیپلز پارٹی والے کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حزب اختلاف کے  لوگ ہمیشہ کی طرح تقریریں کرکے ایوان سے بھاگ گئے۔

مراد سعید  نے  کہا کہ دنیا کی مضبوط معیشتیں اور بہتر صحت سہولیات کی دعویدار طاقتیں بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ   وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو خطے کا سب سے بڑا 1200 ارب کا ریلیف پیکیج دیا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نےکہا کہ آپ کی پارٹی نے کیا کیا ہے؟ سندھ میں ڈاکٹر فرقان ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرگئے ، مگر انہیں طبی امداد نہیں ملی۔

Advertisement

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ایک عدد اپوزیشن لیڈر بھی ہوا کرتے ہیں، جو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے لندن سے آئے تھے اور آج ایوان میں نہیں آسکے۔

وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے  احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جبکہ سندھ میں لوگ راشن کے لیے احتجاج کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر