عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہےجس کے با عث نا صرف بڑے بلکہ بچے بھی نفسیاتی مسائل سے دو چا ر ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسکولوں کی بندش،سماجی سرگرمیاں معطل اور امتحانات کے التوا کی وجہ سے بھی بچے نفسیاتی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی خیبر پختونخوا کے سربراہ ڈاکٹرعمران خان کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں جہاں ان کے بیشتر ڈاکٹر فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کر رہے ہیں ایسے میں پاکستان سائکاٹرک سوسائٹی خیبر پختونخوا نے ٹیلی فون اور ویڈیو کالز کے زریعے لوگوں کو رابطوں کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس ٹیلی کلینک میں کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثرہ افراداور بچوں کے علاوہ دیگر امراض کے شکار افراد بھی ان ڈآکٹروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
عام حالات میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا بھی ٹائم ٹیبل طے ہوتا ہے جیسے صبح بیدار ہونے کے بعد ورزش ہے دفتر جانا ہے اسکول جانا ہے لوگوں سے ملنا ہے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔
لوگ باہر نہیں جا سکتے، لوگوں سے ملنا نہیں ہے لہذا اس ساری صورتحال میں ذہنی و نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانا بے حد ضروری ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
