
پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
معاوضہ طیارے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو ادا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News