
آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ کہتے ہیں کہ جب مارکیٹیں کھلی ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں ہیں؟ عید کے بعد اسکول کھولے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر اسکول کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 6 ماہ اسکول بند کرنے کی بات کر کے بے چینی پیدا کر دی۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے والدین کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی، چند اسکول ایسے ہیں جو رعایت نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ طارق شاہ نے وزیرِ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ عید کے بعد اسکول کھولے جائیں، اسکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے اسکول مالی بحران کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News