Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید پر سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید پر سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل
وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چاند رات اور عید پر شہریوں سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی جس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات اورعلاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے  جاری کردہ ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  سے ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ صبر وتحمل اور دور اندیشی سے لڑ رہے ہیں ، زندہ قومیں آزمائش میں ہی بہتر راستے نکالتی ہیں ۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہا شہریوں کواپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھانی چاہیے، ٹرانسپورٹ او رٹرین چلنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا حامد میر کو لیگل نوٹس

 سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی  جبکہ اجتماعی طو رپر اپنا طرز زندگی اور سوچ کو بدلنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر