
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلیے وزیراعظم نے اعلیٰ مثال قائم کی۔
تفصیلات کے مطابق سمای جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جاری اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے لکھا ہے کہ قیمتی جانوں کا نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا،لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔
PM @ImranKhanPTI setting unprecedented example in governance by ensuring all findings of PIA #planecrash to be made public.
Nothing can bring back precious lives lost, the least their loved ones deserve is all possible facilitation & a transparent & impartial open investigation
Advertisement— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 29, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے حادثے کی تحقیقات شفاف ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی ائیر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News