وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیااورڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے این سی او سی کے اعدادوشمار سے آگاہ کیااورلاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی پریشانی کو دیکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے ،احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کی جائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی پیکج کا عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف پہنچایا جائے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر مشتمل رپورٹ کی منظوری دیدی ،کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے دوسرے مرحلے پر وزیر قانون کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
وزیر نارکوٹکس اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات پر رپورٹ بھی پیش کی۔
اس کے ساتھ ساتھ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا، ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
