Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی اسکینڈل کا بنیادی کردار عمران خان ہیں ، پلوشہ خان

Now Reading:

چینی اسکینڈل کا بنیادی کردار عمران خان ہیں ، پلوشہ خان
کورونا

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے  کہا ہے کہ چینی اسکینڈل کا بنیادی کردار عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مافیاٸی کردار بے نقاب ہو چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا ترین سے اور خسرو بختیار کا بھاٸی سے تعلق نہیں شرمناک تاویل ہے۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ شہزاد اکبر عثمان بزدار کا نام لیتے تو بنی گالا میں مرغا بنایا جاتا ، ادویات کی قیمتوں میں لوٹ مار بنی گالا کا پتہ دیتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے میں سلیکٹروں کے ساتھ جہانگیر تریں کا سرمایہ بھی شامل ہے۔

Advertisement

شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کر دی گئی

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں شوگرانکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

اجلاس میں شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال، ملکی اندرونی سیکیورٹی،سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

ذرائع نےبتایا تھا کہ 346 صفحات پر مبنی شوگر کمیشن کی حتمی رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور 200 سے زائد صفحات کی رپورٹ کے ساتھ شوگر ملز مالکان کے بیانات بھی لگائےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر