Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں، سراج الحق

Now Reading:

وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہئے لیکن افسوس وفاقی حکومت اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتنی شدید وباء میں بھی ہم نے ملاوٹ اور کرپشن کو نہیں چھوڑا جبکہ اس وباء کے دوران بھی ہماری قیادت ایک پیج پر نہیں اسکی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ وباء اچانک نہیں آئی ہم سے پہلے چائنہ، اٹلی ایران میں یہ وباء آئی لیکن ہمارے طرف تو یہ وائرس رینگتے ہوئے آیا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تافتان سے چلتے ہوئے یہ وائرس پورے پاکستان میں پھیل گیا، پاکستان ایک ایٹمی پاور ہے مگر پھر بھی بائیس کروڑ عوام کیلئے تیرہ سو وینٹیلیٹر موجود نہیں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ مہنگے داموں ہو رہے غریب آدمی کیسے پیسے دیں جبکہ اتنی سخت وباء میں ڈاکٹروں کو بھی ہم حفاظتی کٹس ہم فراہم نہیں کرسکے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں لیبارٹیاں موجود نہیں ہے جبکہ حکومت کی اولین ترجیح دور دراز علاقوں میں لیبارٹیاں بنانی چاہیئے تھی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق میتوں کی بے حرمتی ہو رہی، خدارا میتوں کی بے حرمتی نا کی جائے جبکہ کشمیر میں بھارتی فورسز کورونا وائرس کو کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر