Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کو نیب نے طلب کرلیا

Now Reading:

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کو نیب نے طلب کرلیا
نثار کھوڑو

صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو نیب سکھر نے بدھ چھ مئی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر نثار کھوڑو کو ادھار پر دی گئی گندم کے پیسے واپس نہ ہونے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ میں گندم خردبرد ہونے کے کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نثار کھوڑو پر وزیر خوراک سندھ کی حیثیت سے اربوں روپے کی گندم ادھار پر فلور ملز کو دینے کا الزام ہے، اسی معاملے کی تحقیقات کے لئے پی پی رہنما کو کل طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سےقبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی تھی۔

Advertisement

سندھ گندم اسکینڈل میں نیب کی بڑی کامیابی

گندم اسکینڈل میں ملز مالکان اور سندھ کا محکمہ خوراک ملوث ہے جبکہ سندھ کے 9 اضلاع سے 4 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم خردبرد کی گئی جبکہ سندھ کے گوداموں سے 15 ارب روپے مالیت کی گندم چوری کی گئی تھی۔

نیب کے ایکشن پر ملز مالکان سمیت دیگر ملزمان نے 10 ارب روپے کی پلی بارگین کرلی ہے۔

قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم اسکینڈل پر 4 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر