Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری

Now Reading:

سرکاری ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری
سرکاری ملازمین

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن عید سے قبل دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت تمام حاضر ملازمین کو مئی کی  تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فنانس ڈویژن نے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن  کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن جلد ادا کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل 21 مئی تک جاری کردی جائے گی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے مراسلہ میں اکائونٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت دی کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائر ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں۔

واضح رہے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 20000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement

سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کےباعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھاناپہنچاناپڑےگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہےتو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر