وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کے لیے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا ریلیف فنڈ کے ویب پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کیلئے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ملازمت سے محروم ہونے والے افراد اندراج کرکے رقم کے حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں
Prime Minister @ImranKhanPTI Congratulates @SaniaNishtar & her team on launching Ehsaas Emergency Cash Programme through which the underprivileged has been aided with Government’s allowance in such a huge number in a very short time. There is no such example has ever been seen. pic.twitter.com/wvheiWQgpp
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 2, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک 3 ہفتوں میں 68 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے منفی اثرات معیشت پر اثر اندازہو رہے ہیں، کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے،کم ازکم چھ ماہ یا ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا
وزیراعظم کا نوکریوں سے برطرف افراد کیلئے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ویب سائٹ پر اندراج میں مشکل ہو وہ کسی کی مدد لیں، ٹائیگر فورس لوگوں کےویب سائٹ پر اندراج میں مدد کرے۔
عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں خود کورونا ریلیف فنڈ کی نگرانی کررہا ہوں ، اس کے تحت پیسے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جائیں گے اس کا آڈٹ ہوگا اور عوام کے سامنے رقم کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے گی جبکہ اس فنڈ میں دیے جانے والے عطیات میں 4 گنا عطیات حکومت خودشامل کریگی تاکہ ان فنڈز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے منفی اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ امیر سے امیر حکومت بھی اسے برداشت نہیں کر سکتی، لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں جبکہ بیروزگار افراد کی مالی امداد کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
