Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف پتلی گلی سے اب بھاگ نہیں سکتے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

شہباز شریف پتلی گلی سے اب بھاگ نہیں سکتے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

وفاقی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف میان شہباز شریف پتلی گلی سے اب بھاگ نہیں سکتے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے نیب چوری کا پوچھ رہا  اور شہباز شریف سے اگر نیب نے ماڈل ٹاون گھر اور دیگر وراثت کا پوچھ للیا تو کیا غلط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب اپنی اوقات جان چکے کے وہ ایک چور اور ملکی معیشت پر بو جھ ہیں ، شہباز شریف اب اپنی اوقات جان چکے ہیں کہ وہ ایک چور اور ملکی معیشت پر بو جھ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر حلوائی قصائی کو شریفوں کی کرپشن کا پتا ہے  اور جو کرپشن کی گاجریں کھا کر شریفوں کے پیٹ میں درد اٹھی اسکا علاج نیب کرے گی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پوری دنیا کو کورونا کی وبا نے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا سے معاشرے اور معیشت سب دنیا کی متاثر ہورہی ہے ۔

Advertisement

کینیڈین ہم منصب سے عالمی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کیلئے کورونا کے تناظر میں ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ایف سی کالج میں کلاس فور کے ملازمین میں راشن تقسیم کیا ہے ۔

بھارتی تنازعات ر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے چہرے کا دنیا کے سامنے ہیں اور مودی سرکار نے کورونا کے دوران بھی منفی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیکولر بنیادیں آج زمین بوس ہو گئی کہ بھارت میں راشن دینے سے پہلے مذہب ذات کا پوچھ رہے ہیں لیکن بھارتیوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہندو سبزیوں پھل فروش سے خریداری کی جارہی ہے مسلم سے نہیں ۔
فیاض الحن چوہان نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکستان کا نکھرا چہرا دنیا کے سامنے آیا ہے کیونکہ پاکستان میں مسلم کرسچیئن کو ایک سطح پر حقوق دئیے جارہے ہیں اور ہمارے ملک میں مودی آر ایس ایس کا منظر نہیں آتا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے تحت پاکستان پر پابندی چاہتا تھا لیکن اصل میں ایف اے ٹی ایف کے تحت بھارت پر پابندیاں لگنی چاہیں ۔

Advertisement

وفاقی وززیر نے کہا کہ امریکہ نے ٹوئیٹر پر بھارت کو شرمندہ کردیا اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دبئی جیسے بھارت کے دوست نے بھارت کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نو ماہ سے سخت ظلم و جبر جاری ہے جبکہ کورونا وائرس کے پس منظر میں کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر سخت ظلم کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے تمام نوکریوں میں اقلیتوں کو دو فیصد کوٹہ دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان یا عثمان بزدار کے ملک میں مذہب ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جارہی  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار بجے وزیر اعظم لاک ڈاون پر پالیسی دیں گے اور ایسے سیکٹرز جن میں زیادہ رش نہیں ان کو آہستہ آہستہ کاروبار کی اجازت دیں گے، آہستہ آہستہ کاروبار کا پہیہ چلانے کیلئے نو مئی سے نرمی شروع کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر