Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

Now Reading:

پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا
دراندازی

پاکستان نے بھارت کی طرف سے  دراندازی کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں ۔

 عائشہ فاروق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ بھارت یہ الزامات لگآ کر جموں کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ان الزامات کی آڑ میں فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے جبکہ بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان نے صحافیوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد مبصرین کو ایل او سی کا دورہ کرایا ۔

Advertisement

عائشہ فاروق نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی سفارتکاروں کو دعوت دی کہ وہ خود جا کر ان نام نہاد لانچنگ پیڈز کا معائنہ کریں جنہیں نشانہ بنانے کا دعویٰ بھارتی آرمی چیف نے کیا جبکہ پاکستان نے بھارتی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مبینہ ٹارگٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرے۔

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی سفارتکار جائے وقوعہ کے دورے کیلئے سامنے نہیں آئے لیکن بھارتی سرکار بھی پاکستان کو معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہی کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو بھی ایل او سی اور کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے آزاد کشمیر کے دورے کیلئے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اور پاکستان کی اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی صاف اور واضح ہے ۔

 عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے باضابطہ کہا ہے کہ لانچنگ پیڈز کے حوالے سے بھارت سے معلومات حاصل کرے، اقوام متحدہ خود پاکستانی حکومت کے ساتھ ان معلومات کا تبادلہ کر کے حقائق جاںچ سکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا مزید کہنا تھا کہ جب دنیا ایک وبائی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ایسے میں امید ہے بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا، امید ہے ایسے وقت میں بھارت تشدد میں کمی اور سیز فائر معاھدہ کی پاسداری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر