
اندرون ملک فضائی آپریشن کل 16 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عارضی فضائی آپریشن کراچی ،کوئٹہ، لاہور، پشاوراور اسلام آباد کےائیرپورٹس کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت ہوابازی نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیاہے اور پی آئی اے کو بھی اجازت مل گئی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق پشاور سے 4، کوئٹہ سے 8، اسلام آباد اور لاہور سے 32 جب کہ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی۔
واضح رہے کہ عید کے باعث لوگوں کی سہولت کے لیے علاقائی پروازوں کی اجازت دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News