گورنر سندھ عمران اسماعیل بالاخر مان گئے اور انھوں نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر دستخط کردئیےاوریہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کےتحت دکان،مکان،دفتر کے کرایوں کی ادائیگی موخر ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا۔
سندھ حکومت نے اعتراضات دور کرکے آرڈیننس دوبارہ منظوری کے لئے گورنر سندھ کو ارسال کیا تھا۔
گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
سندھ حکومت نے گیس اور بجلی کی رعائت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کردیا تھا۔
کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت پانی کے بل میں رعایت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی ملازم کو نوکری سے برخاست کرنے پر پابندی ہوگی،آجر ملازمین کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کے پابند ہونگے۔
آرڈیننس کے مطابق اگر مالک مکان بیوہ،معذور ہے تو اس صورت کرائے کی ادائیگی موخر نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
