
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں جرائم کی روک تھام کے لئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1100 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 62 ہزار 392 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 4 ہزار 251 گرام ہیروئن برآمد کی۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 55 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا جسے فارنزک کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔
پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران ملزمان کے ساتھ 6 مقابلے ہوئے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کی ہلاکت ہوئی۔
دوسری جانب اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران شہر میں سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو گروپوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے ایک اور کارروائی میں ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او، ایس آئی او اور ہیڈ محرر سمیت سات ملزم کو گرفتار کر کے 13 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور 2 لاکھ 15 ہزار کی رقم برآمد کی۔
اینٹی وہیکل کرائم سیل کراچی نے بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 04 سے زائد کار/موٹرسائیکل لفٹرز گروہوں کو گرفتار کر کے چوری و چھینی گئی سرکاری گاڑی سمیت 10سے زائد موٹرسائیکلیں اور 3 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News