مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے، عظمیٰ بخاری
حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون میں مزید نرمی کے اقدام کرتے ہوئے اب پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد شاپنگ مالز کو کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ان اقدام کی منظوری پر تبصرہ کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ لگ ایسا رہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا پر قابو پالیا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں روزانہ ہزار سے اوپر کورونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن بزدار صاحب سکون کی بانسری بجارہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہیں ہونا چاہیئے، ان کا لیڈر دکھارہا ہے کہ پچاس ہزار لوگوں کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ہلاکتیں کم اس لئے رپورٹ ہورہی ہیں کیونکہ ہم بھرپور طریقے سے ٹیسٹنگ نہیں کررہے،یہ چاہتے ہیں کہ حالات اور بگڑیں، کورونا تیزی سے پھیلے،اسلئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
