
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے کو تسلیم کرکے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کا چیلنج مشکل ہے اور حقیقت ہے کہ دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،اس کا علاج ویکسین کی صورت میں سامنے نہیں آتا اس وقت تک مختلف تجربوں سے اس کو محدود کرنے کی ہم بھی کوشش کررہے ہیں لیکن خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دو سال لگیں گے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا اور مشترکہ ایجنڈا بنانا ہوگا،اس وقت 209 ملک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 700 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق جب پہلا کیس کراچی میں آیا تو ہمارے یہاں 8 لیبارٹری کام کر رہی تھی اور اب 70 سے زائد لیبارٹری کام کر رہی ہیں۔
دوران خطاب انہوں نے کہا کہ جب ہم انفیکشن اور اموات کی شرح کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو ہمیں ایک تقابلی جائزہ کرنا چاہیے، ہم ہوا میں بات نہیں کرسکتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں برملا اعتراف کروں گا کہ ٹیسٹ کرنے کی تعداد ناکافی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا جس کے پیش نظر اراکین اسمبلی کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور گزشتہ روز دو اراکین کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News