Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر اسلام آباد کی معطلی کا حکم معطل

Now Reading:

میئر اسلام آباد کی معطلی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے میئر کو عہدے پر بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اپنے وکیل عادل عزیز قاضی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان عدالت میں اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ریکارڈ ایسا پیش کیا جاتا ہے، کیا ایم سی آئی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل تھی۔

سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نہیں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے درخواست کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا اور بعد ازاں سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے میئر اسلام آباد کو 90 روز کیلئے معطل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے میئر کو عہدہ پر بحال کر دیا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو کرپشن کے الزامات پر 90 دن کے لئے معطل کر دیا تھا۔

Advertisement

مئیر کی معطلی کا فیصلہ اسلام آباد میں انٹرا سٹی ویگن اڈوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے پر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر