
بھارتی آرٹسٹ نے پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پینٹنگ بناکر نا صرف ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے بلکہ انھیں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈیزائنر تورانی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دُنیا کی کچھ مشہور مُتاثر کن خواتین پر مبنی ’یوں ہوتا تو‘ کے نام سے ایک سیریز شروع کی جس میں انھوں نے اُن تمام مشہور خواتین کی پینٹنگز بناتے ہوئے اُنہیں اپنے انداز میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔
بھارتی آرٹسٹ نے محترمہ بے نظیر کی بنائی گئی پیٹنگ کے ساتھ ہی اُن کی اصلی تصویر بھی پوسٹ کی۔
https://www.instagram.com/p/CAouGUqJ15X/?utm_source=ig_embed
تورانی نے اپنی پو سٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرسکتے ہیں، میں نے اُن کی پیٹنگ بناکر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آرٹسٹ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر ہونے کے ساتھ ہی ایک بہادر خاتون بھی تھیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے سیاست میں قدم رکھا اور کامیاب بھی ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی موت ناصرف پاکستان کے لیے بُری خبر تھی بلکہ دُنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کو بھی یہ المناک خبر سُن کر دھچکا لگا تھا۔
تورانی نے پاکستانی کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
https://www.instagram.com/p/CAiJhhVpqM8/?utm_source=ig_embed
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News