
مراد سعید نے کہا ہے کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ، بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا، چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کام چلایا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہو گئے، بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے، چھوٹے میاں کورونا کا نام لیکر زیرزمین چھپ گئے۔
انھوں نے کہا کہ رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں نے سمدھی ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے، چھوٹے میاں بیٹے کے کلاس فیلوز اور ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے۔
مراد سعید نے کہا کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے اور چھوٹے میاں بڑے میاں سے سبق حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News