Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار،آج پھر آندھی چلنے کا امکان

Now Reading:

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار،آج پھر آندھی چلنے کا امکان
weather

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار،آج پھر آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں جنوب مغرب سےہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورا شہر کافی دیر تک گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا جبکہ کچھ علاقوں میں آندھی کے بعد بارش بھی ہوئی۔

آندھی کے باعث دیوار گرنے اور مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

Advertisement

تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پر ممکنہ خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر