
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی 14دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد کے90 سے زائد علاقوں میں آج بروز جمعہ19 جون سے دو جولائی تک 14 روز کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 جون کی صبح 9 بجے سے شروع ہوگیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو پولیس، رینجرز اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یقینی بنائیں گے۔
جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا ان میں لطیف آباد کی3یوسیز، تحصیل سٹی کی ایک یوسی جبکہ قاسم آباد کی5یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، گھر کے صرف ایک فرد کو خریداری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ڈبل سواری، پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام کاروباربند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News