
گھر سے باہر اہلخانہ کے ہمراہ چائے پینے کی تصویر کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں مقیم صحافی کوثر کاظمی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ بتایا ہے کہ نوازشریف نے قریبی سڑک پر بیس منٹ تک چہل قدمی کی۔
یہ تصویر نواز شریف کے سڑک پر چہل قدمی کی ہے جس کے متعلق ترکی میں مقیم صحافی کوثر کاظمی کا کہنا ہے سابق وزیراعظم نے قریبی سڑک پر بیس منٹ تک چہل قدمی کی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج حسن نواز کی رہائش کی قریبی سڑکوں پر 20 منٹ تک چہل قدمی کی
اس گلی میں ایک امریکی نژاد پاکستانی فمیلی کا گھر ہے اور اس تصویر کا زاویہ بتا رہا ہے کے اسی گھر کے کسی فرد نے یہ تصویر لی pic.twitter.com/cdmYUgLj4vAdvertisement— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) June 5, 2020
نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے، تصویر میں نوازشریف حسن نواز کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔
چند روز پہلے بھی نوازشریف کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ گھر سے باہر ہائیڈپارک پلیس کے سامنے اہلخانہ کیساتھ چائے پیتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق زیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News