
کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا فیصل سبزواری اور انکے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی سید فیصل سبزواری اور انکے اہلخانہ کو جلد اس وائرس سے صحتیاب کریں۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اس وقت ایم کیوایم پاکستان کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی کے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، اللہ تعالی اراکین سندھ اسمبلی علی خورشیدی، غلام جیلانی سمیت تمام لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھیں
یاد رہے اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
فیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ، 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے، آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsRealAdvertisement— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020
اپنے پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست کی اور کہا کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86930 تک پہنچ گئی ، کورونا کیسز میں پاکستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس 7 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News