
وزیراعظم عمران خان کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے کراچی میں لوڈشیدنگ کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈشیدنگ سے عوام شدید پریشان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل مہیا کرے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے جلد ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے کی خوشخبری بھی سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے لیے وافر فنڈز موجود ہیں۔ کورونا ختم ہونے کے بعد مزید فنڈز جاری ہوں گے۔
وزیراعظم ارکان کو یقین دہانی کروائی کہ کراچی میں ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوں گی۔ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی عوام سے رابطے میں رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News