Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ شریک ہوئے۔

اعلامیہ این سی او سی کے مطابق ‏اجلاس کو ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ ‏کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔

‏ اعلامیہ این سی او سی میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اوروزرائےاعلیٰ نے  کورونا سےنمٹنے کےاقدامات سے آگاہ کیا جبکہ ‏وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کی اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

Advertisement

‏اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ  کو روکنے کےلیے مربوط کوششیں کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

‏ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سے کیا، تمام پاکستانی بزرگوں بالخصوص عارضہ قلب ،ذیابیطس کےمریضوں کاخیال رکھیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ‏پوری قوم طبی عملے کی خدمات کی معترف ہے، آئندہ 2 ماہ ہمیں متحد اور بھرپور طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ‏میڈیا نے اب تک ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے ، سنسنی پھیلانے کے کسی بھی رجحان کا میڈیا خود تدارک کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر