
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اتحادیوں کو ضرور اور ہر صورت منائیں گے اور اتحادیوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مزاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں وزیراعظم کو اختر مینگل سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومتی مزاکراتی ٹیم سے ملاقات کور کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مزاکراتی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بی این پی مینگل سے رابطوں پر بریفنگ بھی دی گئی ہے اور بی این پی مینگل کے تحفظات سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News