
بلاول بھٹو پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے مشن پر آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے سیاسی مشن پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے بھی خطاب اور رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کورونا سے قبل حکومت مخالف تحریک کیلئے پنجاب میں سر گرم ہوئے تھے لیکن کورونا کے باعث انکی سیاسی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔
اب وہ کورونا کی وجہ سے نئے حالات کے مطابق اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News