Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کورونا کے بارے میں ذہنی طور پر مفلوج ہیں، پلوشہ خان

Now Reading:

وزیراعظم کورونا کے بارے میں ذہنی طور پر مفلوج ہیں، پلوشہ خان
کورونا

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا کے بارے میں ذہنی طور پر مفلوج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کی بریفنگ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم باور کرا رہے ہیں کہ وباء کا مقابلہ قوم خود کرے

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے اپنے گورنر اور وزراء ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جبکہ نالاٸق وزیراعظم وباء کی تباہی کا ملبہ عوام پر نہ ڈالیں۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ذہنی پوزیشن یہ نہیں ہے کہ وہ کورونا وباء کے شکار عوام کو صحت کی ضمانت دے سکیں جو ریاست کی ذمے داری ہے ۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کی آڑ میں وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہ کریں اور آگر صحت وفاق کی ذمہ داری نہیں تو وزیر اعظم صحت کے انچارج وزیر کیوں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس  میں ہوا۔

لاک ڈاون میں 30 جون تک توسیع

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابتداء میں 26 کیسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کیا تھا۔  لاک ڈاؤن کا مقصد احتیاط اور علاج ہے۔مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے مختلف اثرات موصول ہورہے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق غریب طبقے سے ہے  تاہم 18 ویں ترمیم کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبوں نے خود کیا۔18 ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ امیرملکوں نےبھی لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا ۔میں عوامی اجتماعات روک دیتا مگرکاروبار اورتعمیراتی شعبےکوکبھی نہیں روکتا۔بدقسمتی سےجیسا لاک ڈاون ہوا،اس کی وجہ سےنچلےطبقےکوبڑی تکلیف ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر