Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

Now Reading:

اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
عیدالاضحیٰ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کے ساتھ اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو انتظامی اصلاحات  تیز کرنے کے ساتھ موجودہ وسائل کو نہایت شفاف طریقے سے بہترین استعمال یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 وزیراعظم  کا اصلاحات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس ضمن میں مفصل اور جامع حکمت عملی  کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت کی جائے کیونکہ اہم قومی اداروں کو نقصان سے نکالنا اور انہیں فعال و مستحکم ادارے بنانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے۔

اجلاس کے دوران قومی ائیر لائنز کو نقصانات سے بچانے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں ادارے کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آپریشنل سطح پر ادارہ بغیر کسی نقصان اٹھائے پروازیں چلانے کی پوزیشن میں آگیا تھا لیکن کورونا کی صورتحال کے بعد یہ کاوشیں متاثر ہوئی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اجلاس میں غلام سرور، سینیٹر شبلی فراز، اسد عمر، میاں محمد سومرو، ڈاکٹر عشرت حسین، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، لیفینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سید ذوالفقار عباس بخاری، عاطف بخاری، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر