Advertisement
Advertisement
Advertisement

صادق سنجرانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سے ملاقات

Now Reading:

صادق سنجرانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سے ملاقات
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ، جس میں بی این پی مینگل کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ کو اپنے تحفظات سے  آگاہ کیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے پرویزخٹک کی سربراہی میں قائم مذاکراتی کمیٹی کا پیغام سردار اختر مینگل تک  پہنچایا اور مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے جلد ملاقات کی اطلاع دی جس پر اختر مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو حکومت کی دوبارہ حمایت کرنے کے لیے فوری یقین دہانی سے معذرت کرلی۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل نے اپنے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ جو کرنا تھا کرلیا اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں، اب جو کچھ پیشرفت کرنا ہے حکومت کو کرنا ہے۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پیغام مذاکراتی کمیٹی کو پہنچا دوں گا مگر ہمیں آپکو ساتھ لیکر چلنا ہے کیونکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہم ملکر زیادہ موثر کوششیں کرسکتے ہیں۔

بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی

Advertisement

بعد ازاں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں،صادق سنجرانی حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینٹ ہیں اسی لئے وہ آئے تھے۔

سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ چیئرمین سینٹ جاننا چاہتے تھےکہ ایسا کیوں ہوا،چیئرمین سینٹ سے کہا ہے جاکر حکومت سے پوچھیں معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا،اگر معاہدوں پر کچھ عمل ہوا ہے تو کتنا ہوا ہے حکومت سے پوچھیں۔

واضح رہے اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  حکومت کے ساتھ کیے گئے اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بی این پی چئیرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے کہا تھا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی نے 2 سال تک تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے پرعملدرآمد کا انتظار کیا، مزید بھی کرنے کو تیار ہیں تاہم کچھ شروع تو کیا جائے،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر