Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیر اعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دوران رابطہ وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی جبکہ وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم و سری لنکن صدر کے درمیان رابطے کے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومتی جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے سری لنکن صدر کو ترقی پذیر ممالک کے لئے “قرضہ ریلیف پروگرام” کے بارے میں آگاہ کیا ہے جبکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی باہمی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں سری لنکن صدر کو آگاہ کیا ہے اور کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بھی زور دیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے محاذ آرائی کے بجائے تعاون کو فروغ ملنا چاہیئے اور سارک کے پلیٹ فارم سمیت علاقائی تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے اہداف کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر کو کوڈ 19 کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور خودمختاری پر مبنی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر