
پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔ ٹرینوں میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹیشن کی حدود میں صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بعد چند روز میں مزید ٹرینیں چلائیں گے۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد وزیر ریلوے نے یکم جون سے مزید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News