
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے، مراد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے حوالے سے نیب نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے سیکیورٹی بھی طلب کرلی۔
چیف کمشنر اسلام آباد کو خط میں نیب نے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دو مرتبہ پہلے بھی نیب راولپنڈی کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے جب کہ مراد علی شاہ ایک مرتبہ نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News