
شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ہاؤسنگ الاونسز کے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں، مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ ملک کساد بازاری اور سست روی سے گزر رہا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں، سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں، وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے، کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں، زرعی شعبہ 2.9 فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے سوال اٹھایا کہ کسانوں کو رعایتیں کب دیں گے؟ حکومت کسان اور زراعت کے لیے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News