
پاکستان کو جی 20 ممالک سے بھی ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث عالمی معاشی اداروں کا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف یا معطل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پیرس کلب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے قرضے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ جی 20 گروپ کے قرضے معاف کرنے کی ڈیل کا حصہ ہے۔
پیرس کلب کے اس فیصلے کے تحت پاکستان، چاڈ، ایتھوپیا ار ری پبلک آف کانگو سمیت 12 ممالک کے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے قرضے معطل کیئے گئے ہیں۔
تیس سے زائد ممالک نے قرضے معطل کی درخواست دی تھی۔
پاکستان نے جی 20 گروپ کے گیارہ ممالک سے بیس اعشاریہ سات ارب ڈالر قرض لے رکھا ہے جن میں سے ایک اعشاریہ آٹھ ارب پاکستان کو دسمبر 2020 میں ادا کرنا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کلب اعلامیے میں کہا گیا کہ G-20 ممالک بھی قرضوں کو مؤخر کرنے کی توثیق کرچکے ہیں۔ قرضے کی معطلی جی 20 ڈیٹ ریلیف ڈیل کے تحت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کے لیے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے باضابطہ درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کی درخواست کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News