Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاٹا کے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، شبلی فراز

Now Reading:

فاٹا کے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، شبلی فراز

Synopsis

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پتا چلا کہ ملک میں صحت کا نظام کتنا خراب ہے۔

شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے فاٹا کی عوام اور نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ  اجلاس میں فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق  بات ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  وزیراعظم فاٹا میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل  کرنا چاہتے ہیں۔فاٹا کی عوام اور نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں۔ وفاقی حکومت نے طے شدہ حصہ فاٹا کو جاری کر دیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے مشیرخزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی باقی صوبوں سے فاٹا کے ترقیاتی کاموں کے بجٹ کے حوالے سے رابطہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فاٹا کی عوام نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں ۔آئندہ مالی سال میں فاٹا میں تمام ترقیاتی منصوبے شروع ہو جائیں گے۔

Advertisement

چینی اور گندم کے معاملات سے متعلق  وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے  بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ   آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کو نو لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کرونا کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔  کورونا کے بعد پتا چلا کہ ملک میں صحت کا نظام کتنا خراب ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ملک میں ہر روز پچاس ہزار ٹیسٹ کرنے کی  سہولت موجود ہے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی لیب 129 ہوگئی ہیں ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آ جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا رہے گا۔پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،  وبا ءپر بہت جلد قابو پا لے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر