Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس بار لاک ڈاؤن پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، وزیر بلدیات سندھ

Now Reading:

اس بار لاک ڈاؤن پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، وزیر بلدیات سندھ

ناصر حیسن شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی پیش نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہوگی اور اس بار لاک ڈاؤن پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں جو حالات ہیں ان کو دیکھ کے نہیں لگتا کہ کورونا وائرس قابو میں آسکے گا لیکن اگر حالات اسی نوعیت کے رہے تو لاک ڈاؤن ہوگا اس بار لاک ڈاؤن پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی پیش نظر ہدایات کی گئی ایس او پیز پر عمل نہیں کررہی ہے اور اس کا ایک واحد حل سخت ترین لاک ڈاؤن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے ہمارے ساتھ اجلاسوں میں یقین دہانی کروائی تھی کہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ تمام وعدے اور یقین دہانیاں محض بندشیں اٹھانے کے لیے تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر ہم تمام قانونی و سماجی سہاروں کی مدد سے ایک بار پھر سے سخت ترین لاک ڈاؤن کا غیر معینہ مدت تک نفاذ کرنے کے لیے مجبور ہوں گے اور اب کی بار لاک ڈاؤن پہلے سے بھی زیادہ سخت اور بھرپور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر