
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام میں بم سے حملہ ہوا جس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں کون سا دستی بم استعمال کیا گیا ہے۔
بی ڈی ایس کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا دستی بم فیکٹری میڈ تھا اور آر جی ڈی ون دستی بم پھٹنے کے بعد مہلک ثابت ہوتا ہے۔
بی ڈی ایس کے مطابق بم میں چالیس سے پچاس گرام بارود استعمال ہوا ہے۔
بی ڈی ایس نے بتایا ہے کہ جائے وقوعہ سے ہینڈ گرنیڈ کے ٹکڑے اور لیور بھی ملے ہیں جبکہ پل کے اوپر تلاشی کے دوران دستی بم کی سیفٹی پن بھی ملی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
کراچی،دستی بم سے حملہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
یاد رہے کہ دستی بم پل کے اوپر سے پھینکا گیا جو کالج کی دیوار کے پاس گرا اور دستی بم جہاں گر کر پھٹا وہاں گڑھا پڑھ گیا ہے۔
نو روز قبل رینجرز موبائل پر کریکر حملہ بھی ہوا تھا جس کی رپوٹس آنا ابھی باقی ہے۔
بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں میں بم کے استعمال میں مماثلت کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News