Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا قیمتیں کم ہونے کے بعد پیٹرول نہ ملنے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا قیمتیں کم ہونے کے بعد پیٹرول نہ ملنے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
گیس کی چوری

وزیراعظم عمران خان نے جون میں قیمتیں کم ہونے کے بعد شہریوں کو پیٹرول نہ ملنے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جون میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک کے ستر فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات  کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کا نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی  کی جائے گی۔اعلیٰ سطحی کمیٹی ،اوگرا اور او ایم سی ایز کے کردار کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ دس جولائی کو پیش کرے گی۔

کمیٹی میں ڈی جی آئل، سی ای او پٹرولیم انسٹیٹیوٹ  اور سابق سینئر جی ایم پی ایس او شامل ہیں۔

Advertisement

کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا درآمد اور پیٹرول دستیابی کا جائزہ لے گی۔پیٹرول کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کا  بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ  کیا اس سال پیٹرول پچھلے سال کی نسبت زیادہ  تھا۔ کورونا وائرس کے پیٹرول پر اثر انداز  ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے کردار کا بھی جائزہ لے گی اور  کسی نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی  ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر