
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے نام پر اپنی خجالت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے بغیر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بہت کنفیوژڈ ہیں، انہیں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا چاہئیے لیکن عمران خان نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلادیا ہے۔
انہوں نے تنقیدی لہجے میں کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلی کا کردار ادا کرکے اپنی صوبائی حکومت کی نااہلی کو تسلیم کررہے ہیں کیونکہ عمران خان کے خطاب کے دوران حیران کن طور پر عثمان بزدار ایک لفظ نہ بولے لیکن دیگر حکومتی نمائندے بات کرتے رہے۔
شیری رحمان نے وزیراعظم کو یاد دہانی کروائی کہ خان صاحب، آپ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بھی وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت کو عوام کی زندگیوں پر ترجیح نہیں دے سکتے ہیں اور یہ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگیوں کو بھی تحفظ دیں اور معیشت کو بھی بچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو تاریخ میں ان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا اور عوام کیسے احتیاط کرسکتے ہیں کہ جب عمران خان خود ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے؟
انہوں نے بتایا کہ آج کورونا وائرس سے غریب لوگ زیادہ مررہے ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ اور غریب کی بھوک تو عمران خان کا بہانہ تھا، اصل مقصد تو کاروبار کھلوا کر اپنے دوستوں کو نفع پہنچانا تھا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب! ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں، غریب عوام کورونا وائرس سے مررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News