Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کتنے افراد کو رقوم ادا کردی گئیں؟

Now Reading:

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کتنے افراد کو رقوم ادا کردی گئیں؟
ehsas

وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کیا، ایمرجنسی کیش پروگرام سے کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں بے روزگار ہونے والوں کی مالی امداد کی گئی۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس کیش پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے نوکریاں ختم ہونے کے باعث وطن لوٹنے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ 20لاکھ3 ہزار مستحق افراد کو رقوم کی شفاف ترسیل مکمل کر دی گئی ہے۔

اس کے بعد حکومت نے آئندہ پروگرام کے تحت ہدف ایک کروڑ 61لاکھ 63 ہزار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 52 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں 63 ارب 88 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب59 کروڑ روپے، بلوچستان کے 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ روپے،سندھ میں 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ روپے،آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 42 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے 86 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 5 کروڑ روپے، اسلام آباد کے 63 ہزار سے زائد افراد میں 76 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
9 مئی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر